ریاستی ادارے صرف پی ٹی آئی مضبوط بناسکتی ہے،عمران خان

khaniamge

اسلا م آباد: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ مریم نواز کی جانب سے آرمی کا آدمی ہونے کا الزام بھونڈا ہے  پاکستان میں ریاستی ادارے کمزور ہیں اور صرف تحریک انصاف ہی  انھیں مضبوط بناسکتی ہے۔

برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو میں عمران خان نے کہا کہ فوج سویلین علاقوں میں بھیجنے میں انسانی حقوق متاثر ہوتے ہیں،پاکستان کو طالبان سے زیادہ داعش سے خطرہ ہے،پاکستان کو امریکا سے دوستی کرنا پڑے گی، عمران خان کا کہنا تھا کہ دو بڑی جماعتیں ڈلیور کرنے میں ناکام ہوچکی ہیں۔

اپنے انٹرویو میں پی ٹی آئی چیف کا کہنا تھا کہ آرمی کا آدمی ہونے کا الزام بھونڈا ہے، پاکستان کا مسئلہ گورننس ہے۔ عمران خان نے مزید کہا کہ  پاکستان میں ریاستی ادارے کمزور ہیں، اس بار پی ٹی آئی بڑے مارجن سے جیتے گی۔

loading...
loading...