رابطہ کمیٹی اکثریتی فیصلےسےکسی کوبھی ہٹاسکتی ہے: فروغ نسیم

ایم کیو ایم رہنمافروغ نسیم-فائل فوٹو

ایم کیو ایم رہنمافروغ نسیم-فائل فوٹو

کراچی:ایم کیوایم پاکستان کے رہنما فروغ نسیم نے متحدہ قومی موومنٹ کے فاروق ستار کے نام پر رجسٹرڈ ہونے کی باتوں کی نفی کردی۔

بیریسٹر فروغ نسیم کا کہنا ہے کہ یہ پارٹی اپنے ہی نام پر رجسٹرڈ ہے۔

انہوں نے کہا کہ فیصلے کا اختیار رابطہ کمیٹی کا ہے۔ آئین کے تحت رابطہ کمیٹی اپنے اکثریتی فیصلےسے  جسے چاہے رکھے اور جسے چاہے عہدے سے ہٹا دے۔

فروغ نسیم نے مزید کہا کہ رابطہ کمیٹی میں کوئی سرکاری ملازم نہیں ہے۔کسی کو ہٹانےکیلئےکسی نوٹی فکیشن کی ضرورت نہیں۔

loading...
loading...