دھرنے سے ترقی کیسے متاثر ہوئی،عمران خان کا نواز شریف سے سوال

khan_image

فائل فوٹو

اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے وزیر اعظم نواز شریف سے سوال پوچھا کہ وہ بتائیں دھرنے سے ترقی کیسے متاثر ہوئی۔

اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم پاناما لیکس پر جواب دینے کے بجا ئے دورے کررہے ہیں،وزیراعظم بتائیں کہ پیسہ ملک سے باہر کیسے بھیجے اور کتنا ٹیکس ادا کیا۔

کپتان کا کہنا تھا کہ ہم نے چار حلقوں کی تحقیقات کیلئے دھرنا دیا،وزیراعظم بتائیں کہ دھرنوں سے ترقی کا راستہ کیسے روکا گیا،دھرنے کا پاناما لیکس سے کیا تعلق،عمران خان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم اپوزیشن کو خریدنے اور بلیک میل کرنے کے بجائے اپنی بے گناہی ثابت کریں۔

عمران خان نے جمعیت علمائیے اسلام کے سربراہ فضل الرحمان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ پوری قوم کرپشن کے خلاف مہم میں متحد ہے، فضل الرحمان کرپشن بچاوٴ تحریک میں کیسے چلے گئے۔رائیونڈ دھرنے پر کپتان نے کہا کہ رائیونڈ عوام کے ٹیکس کے پیسوں سے چلتا ہے،وہاں دھرنا دینا ہمارا حق ہے۔کپتان نے پریس کانفرنس میں عمرے پر جانے کا اعلان بھی کردیا۔