دھرنوں اورلانگ مارچوں سےصرف ملک کا نقصان ہوا: ایاز صادق

فائل فوٹو

فائل فوٹو

اسلام آباد:اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے کہا ہے کہ وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر نگران سیٹ اپ کا فیصلہ نہ کرسکے تو پھر دس رکنی کمیٹی نگران وزیراعظم کا فیصلہ کرے گی۔

ایاز صادق کاکہناہے کہ کمیٹی نے فیصلہ نہ کیا تو پھر معاملہ الیکشن کمیشن کے پاس جائے گا۔ارکان پارلیمنٹ نہیں چاہیں گے کہ معاملہ کسی اور کے پاس جائے۔

عمران خان پرتنقید کرتے ہوئے اسپیکر قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہاکہ دھرنوں اورلانگ مارچوں سےصرف ملک کا نقصان ہوا۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف کا کہیں جانے کا کوئی ارادہ نہیں۔نوازشریف کواہلیہ کی عیادت کی اجازت ملنی چاہیئے۔

loading...
loading...