دو اسپیشل ٹرینوں کے تمام ٹکٹ فروخت

r

کراچی:کراچی سے آبائی علاقوں کو جانے والے مسافروں نے تیاری کرلی ہے۔ عید پر دو اسپیشل ٹرینوں کے تمام ٹکٹ فروخت ہوچکے ہیں۔

عید کی خوشیاں اپنوں کےساتھ منانے کیلئے ٹکٹس کے حصول کیلئے ریلوے اسٹیشنز پر رش لگ گیا۔

میٹھی عید کے موقع پر ملک بھر سے پانچ اسپیشل ٹرینیں چلائی جائیں گی۔

عید اسپیشل کی پہلی ٹرین کراچی سے 12 جون کو چلے جس کی منزل پشاور ہوگی۔

ریلوے حکام کے مطابق کراچی سے چلنے والی دونوں اسپیشل ٹرینوں کے تمام ٹکٹس فروخت ہوچکے۔

جبکہ عید کے پہلے اور دوسرے روز چلنے والی ٹرینوں کے کرائے میں بیس فیصد کمی کی جائے گی۔

عید الفطر کے موقع پر کوئٹہ، راولپنڈی اور ملتان سے بھی عید اسپیشل ٹرینیں چلیں گی تاکہ عوام اپنے پیاروں میں عید منا سکیں۔

loading...
loading...