دوسروں کو طعنے دینے والے اپنی نا اہلی کا اعتراف کریں: سعد رفیق

فائل فوٹو

فائل فوٹو

وفاقی وزیر ِریلوے خواجہ سعد رفیق نے ٹویٹر پیغام میں خیبرپختونخوا حکومت ہر تنقید  کرتے ہوئے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا پولیس کی نا اہلی پر عدالتی ریمارکس آئے تو تحریک انصاف کیوں گونگی ہوگئی؟

سعد رفیق کا کہنا تھا کہ دوسروں کو طعنے دینے والے اپنی نا اہلی کا اعتراف کریں۔ مشعال ، اسما اور عاصمہ کے قاتلوں کو پکڑنے میں ناکامی خیبرپختونخوا حکومت کی بیڈ گورننس کے نمونے ہیں۔

ن لیگی رہنما نے مزید کہا کہ خیبرپختونخوا سے عمران خان کا رشتہ محض سرکاری وسائل کے استعمال تک محدود ہے۔ خیبرپختونخوا جل رہا ہے اور عمران خان جھوٹ کی بانسری بجارہے ہیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ دوسروں پر بہتان لگانے والی تحریک انصاف نے کبھی اپنی کوتاہی یا نااہلی تسلیم نہیں کی۔

loading...
loading...