دشمن جانتاہےکہ وہ ہمیں شکست نہیں دےسکتا: آرمی چیف

فائل فوٹو

چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ-فائل فوٹو

راولپنڈی:آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ کاکہناہےکہ پاکستان نےاپنی سرزمین سےدہشتگردتنظیوں کاخاتمہ کردیا ہے اورجوبچےکھچےدہشتگردہیں اُن کاخاتمہ آپریشن ردالفسادکےذریعےکیاجارہاہے۔

آرمی چیف نے ہفتے کے روز پاکستان  ملٹری اکیڈمی  کاکول میں پاسنگ آؤٹ پریڈ سے خطاب کیا۔

پریڈ سے خطاب میں پاکستان فوج کے سربراہ کا کہنا تھاکہ دشمن جانتا ہےکہ وہ ہمیں شکست نہیں دے سکتا، اس لیے وہ ہمیں اندر سے کمزور کرنے کی کوششیں کررہا ہے لیکن جب تک قوم کی حمایت ہمارے ساتھ ہے، دشمن کی سازشوں کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان نے اپنی سرزمین سے دہشتگرد تنظیوں کا خاتمہ کردیا ہے اور جو بچے کھچے دہشتگرد ہیں اُن کا خاتمہ آپریشن ردالفساد کے ذریعے کیا جارہا ہے۔

آرمی چیف کا مزید کہنا تھا کہ یہ کامیابیاں قبائلی عوام اور فاٹا کے باسیوں کی قربانیوں کے بغیر نا ممکن تھی اور میں اُن کی قربانیوں اور ہمت کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔

جنرل قمر جاوید باجوہ  نےکہاکہ پاکستان اپنی سرزمین کسی ملک کےخلاف استعمال نہیں ہونے دےگالیکن ہمارا پختہ یقین ہےکہ پاکستان میں اُس وقت تک امن نہیں آسکتاجب تک افغانستان میں امن قائم نہیں ہوتا۔

loading...
loading...