خواجہ حارث ، نواز شریف کا کیس لٹکانا چاہتے ہیں، فواد چوہدری

fawadchauhdryimage

پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ خواجہ حارث جان بوجھ کر نواز شریف کیس کو لٹکانا چاہتے ہیں۔

میڈیا سے گفتگو میں ترجمان پی ٹی آئی نے خبردار کیا کہ نہ تو کوئی ڈیل ہونی چاہیے اور نہ ہی ڈھیل دینی چاہیے، اگر خواجہ حارث کیس چھوڑ رہے ہیں تو نواز شریف کو فوری نیا سرکاری وکیل دیا جائے۔

الیکشن پر فواد چوہدری کا کہنا تھا ہمارے نوے فیصد امیدوار فائنل ہوگئے ہیں، اس میں غلطیاں بھی ہوسکتی ہیں ، اگر کسی کو کوئی گلا ہے تو شکایت کر سکتے ہیں۔ انہوں نے بتایا ابھی تک ایک سو اٹھہتر میں سے ایک سو چار ٹکٹس ہم نے پرانے پی ٹی آئی کے لوگوں کو ہی دیے ہیں۔

loading...
loading...