خواتین کے انتخابی کوٹے کے قانون کی خلاف ورزیاں

electionpk

اسلام آباد: خواتین کو جنرل نشستوں کا پانچ فیصد کوٹہ دینے کے قانون کی دھجیاں اڑا دی گئیں۔کئی سیاسی جماعتوں نے قانون کی پاسداری نہیں کی،الیکشن کمیشن نے بھی قانون کو نظرانداز کرتے ہوئے سیاسی جماعتوں کو انتخابی نشان الاٹ کردیئے۔

خواتین کو پانچ فیصد انتخابی کوٹہ دینے کا قانون ہوا میں اڑا دیا گیا۔ قومی وطن پارٹی نے صرف 3 خواتین کو جنرل نشستوں پر ٹکٹ دیے ہیں۔ جبکہ آل پاکستان مسلم لیگ بھی صرف 4.9 فیصد خواتین کو ٹکٹ دے سکی ۔

اللہ اکبرتحریک 4فیصد جبکہ تحریک لبیک اسلام نےایک خاتون کو بھی جنرل نشست کا ٹکٹ نہیں دیا، تاہم ان جماعتوں کوپھر بھی انتخابی نشان الاٹ کردیئے گئے۔

سماجی تنظیموں کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن نے خواتین کے انتخابی کوٹے پرغفلت کا مظاہرہ کیا۔  سماجی تنظیموں کے مطابق دیگرجماعتوں نے بھی خواتین کوایسے حلقوں سےٹکٹ دیئےجہاں سےامیدوارکا جیتنا مشکل دکھائی دیتا تھاَ۔

loading...
loading...