حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دیدی

فائل فوٹو

فائل فوٹو

اسلام آباد:حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا۔

جاری ہونے والے نوٹیفیکیشن  میں پیٹرول کی قیمت میں فی لیٹر 2 روپے 98 پیسے کا اضافہ کردیا گیا ہے، جبکہ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں5 روپے92 پیسے اضافہ کیا گیا ہے۔

پیٹرول فی لیٹر اضافے کے بعد84 روپے 51 پیسے کا ہوگیا جبکہ ڈیزل کی قیمت 95 روپے 83 پیسے مقرر کردی گئی ہے۔

نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات بارہ بجے سے ہوگا۔

حکومت گزشتہ چھ ماہ میں فی لیٹر پیٹرول کی قیمت میں 15 روپے سے زائد کا اضافہ کرچکی ہے۔

loading...
loading...