جہاز کا مشورہ کس نے دیا، میاں صاحب ہی بتاسکتے ہیں: چوہدری نثار

فائل فوٹو

فائل فوٹو

سابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثارنے گزشتہ روز خود پر ہونے والے طنز کا جواب دےدیا۔

چوہدری نثار کے ترجمان نے بتایاکہ نوازشریف کا بذریعہ موٹروے سے لاہورجانے کا فیصلہ پارٹی اجلاس میں ہوا۔جہاز پر جانے کامشورہ کس نے دیا یہ میاں صاحب ہی بتا سکتے ہیں۔

ترجمان نے مزید کہا کہ البتہ مری میں ہونے والے اجلاس میں کسی نے نوازشریف کوجہاز سےجانےکامشورہ نہیں دیا۔موٹر وے سے جانے کے فیصلے میں تبدیلی کسی سیاستدان کے مشورے پرنہیں ہوئی۔

چوہدری نثار کے ترجمان نے مزید کہا کہ میڈیا کے وفد نے نوازشریف کو جی ٹی روڈ سے لاہور جانے کا مشورہ دیا۔

loading...
loading...