جو پاکستان کا شہری نہیں آج وہ اس قوم کا لیڈر ہے: مریم نواز

فائل فوٹو

فائل فوٹو

طاہرالقادری کے اعلان پر مریم نواز نے کہا کہ جمہوریت کے نام لیواوں کو جمہوریت کے گورکن سے اتحاد مبارک ہو۔

مریم نواز کا ٹوئٹ میں کہنا تھا کہ  جو پاکستان کا شہری نہیں آج وہ اس قوم کا لیڈر ہے۔

انہوں نے مزید لِکھا کہ نوازشریف کے خوف نے آج مخالفین کو قادری کے کھونٹے سے باندھ دیا۔ جمہوریت کے نام لیواوں کو جمہوریت کے گورکن سے اتحاد مبارک ہو۔

 ٹویٹ میں انہوں نے یہ بھی لکھا کہ کیا اس طرح عوام کا راستہ روک لو گے؟؟