جنوبی پنجاب سےتعلق رکھنےوالےاراکین کاشہبازشریف کی قیادت پرمکمل اعتماد

فائل فوٹو

فائل فوٹو

لاہور:جنوبی پنجاب سے تعلق رکھنے والی اراکین اسمبلی نے وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کر دیا۔

لاہورمیں جنوبی پنجاب سےتعلق رکھنے والے پارٹی کے اراکین قومی وصوبائی اسمبلی سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ ماضی کے مقابلے میں مسلم لیگ ن کی حکومت نے جنوبی پنجاب کی ترقی کیلئے اربوں روپے کے وسائل مہیاکیے ہیں۔رواں مالی سال سالانہ ترقیاتی بجٹ کا 36فیصد جنوبی پنجاب پر خرچ کیا جارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب میں تعلیم ،صحت،انفراسٹرکچراوردیگر شعبوں میں بہتری لائی گئی ہے۔

اس موقع پر اراکین اسمبلی نے پاکستان مسلم لیگ(ن)کے صدر شہبازشریف کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔

انکا کہنا تھا کہ ترقیاتی کاموں کی وجہ سے جنوبی پنجاب میں پاکستان مسلم لیگ(ن) کا ووٹ بینک بڑھا ہے۔ جنوبی پنجاب کے مسائل کے حل کیلئے وزیراعلٰی پنجاب کا ویژن اورمحنت کسی سے ڈھکی چھپی نہیں۔

loading...
loading...