جمہوریت کو ڈی ریل ہونے نہیں دیا جائے گا: چیف جسٹس سپریم کورٹ

چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار-

چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار-

اسلام آباد:چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار نے پوری قوم کو واضح پیغام دیتے ہوئے کہا ہےکہ عدلیہ کسی غیرجمہوری عمل کا حصہ نہیں ہے اور نہ ہوگی۔

چیف جسٹس نے نے اپنے خطاب میں کہا کہ جمہوریت کو ڈی ریل ہونے نہیں دیا جائے گا۔یہ میرا وعدہ ہے اگر ایسا ہوا تو میں اپنا عہدہ چھوڑ دوں گا۔

ان کا کہنا تھا کہ عدلیہ آزاد ہے کسی کے ساتھ ناانصافی نہیں ہوگی۔ اونچی آواز میں اس لیے بات کی کہ باہر والے بھی سن لیں۔

چیف جسٹس کا مزید کہنا تھا کہ آخرت میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی شفاعت چاہتا ہوں۔ہر صورت انصاف کروں گا۔

انہوں نے واضح کیا کہ مفاد عامہ کیلئے سوموٹو لیتے رہیں گے۔عوام کے حقوق کا تحفظ ہماری ذمہ داری ہے۔ نظریہ ضرورت کو دفن کردیا گیا ہے۔

loading...
loading...