جسٹس اعجاز الاحسن کے گھر پر فائرنگ کی تحقیقات کیلئے جےآئی ٹی تشکیل

جسٹس اعجازالاحسن-فائل فوٹو

جسٹس اعجازالاحسن-فائل فوٹو

لاہور:حکومت پنجاب نے جسٹس اعجاز الاحسن کے گھر پر فائرنگ کے واقعہ کی تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی تشکیل دیدی۔

ترجمان پنجاب حکومت کے مطابق حکومت پنجاب کی جانب سے تشکیل دی جانے والی جے آئی ٹی کے سربراہ ایڈیشنل آئی جی محمد طاہر ہوں گے۔

ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سلطان چوہدری بھی جے آئی ٹی رکن ہونگے۔

آئی ایس آئی، ایم آئی،آئی بی اور فرانزک لیب کے نمائندے بھی جے آئی ٹی کا حصہ ہوں گے۔

loading...
loading...