جاتےجاتے کم ازکم100،200کوفارغ کر کے جائینگے: امیر ہانی مسلم

جسٹس(ر)امیر ہانی مسلم-فائل فوٹو

جسٹس(ر)امیر ہانی مسلم-فائل فوٹو

کراچی:کراچی میں پانی کےبحران پرواٹرکمیشن کے سربراہ جسٹس (ر)امیر ہانی مسلم ایم ڈی واٹر بورڈ پر برستےہوئے انہیں خبردار کردیا کہ جاتے جاتے کم از کم سو دو سو کو فارغ کر کے جائیں گے۔

واٹر کمیشن کے سربراہ سابق جسٹس امیر ہانی مسلم نے ریمارکس دیے کہ واٹر بورڈ نے ترسیل اور تقسیم کا نظام تباہ کردیا ہے جب تک 15،20وال مین اندر نہیں جائیں گے معاملہ ٹھیک نہیں ہوگا۔ کم از کم سو دو سو افراد کو فارغ کرکے جاؤں گا۔

جسٹس(ر)امیر ہانی مسلم نےایم ڈی واٹر کوہدایت دی کہ کراچی میں پانی کی تقسیم کامسئلہ ٹھیک کریں ورنہ آدھی رات کودورہ کروں گا۔آپ کولےکرہائڈرنٹس پر جاؤں گااورپوچھوں گا کتنا پانی آرہا ہے۔جائیں اور ایک گھنٹہ میں نظام ٹھیک کریں۔

کمیشن نے ایم ڈی واٹر بورڈ کو تحقیقات کرکےرپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا۔

واٹر کمیشن نے مزید کارروائی منگل تک ملتوی کردی۔

loading...
loading...