تھر:184 موروں کی ہلاکت،وزیراعلیٰ کا نوٹس

فائل فوٹو

فائل فوٹو

تھر: 184 موروں کی ہلاکت کے بعد وزیراعلیٰ سندھ حرکت میں آگئے، خوبصورت پرندوں کی ہلاکت کا نوٹس لیتے ہوئے فوری طور پرڈاکٹرز کی ٹیم تھر روانہ کرنے کا حکم دے دیا۔

تھر کی بنجر زمین پر رنگوں کی خوبصورتی بکھیرنے والے مورخطرناک بیماری رانی کھیت کا شکار ہورہے ہیں،اس بیماری کے باعث اب تک 184 سے زائد مور ہلاک ہوچکے ہیں۔

اس خوبصورت پرندے کی ہلاکت کا وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ نے نوٹس لے لیا ہے، انہوں نے ڈاکٹروں کی ٹیمیں تھرپارکر روانہ کرنے کا حکم  دیا ہے۔

ڈاکٹرز کی ٹیم تھرپارکرکےچھوٹےاوربڑےدیہاتوں میں جاکر موروں کاچیک اپ کرکےرانی کھیت سےبچانےکی ویکیسن اورٹیکےلگائے گی۔