تحریک انصاف نے وزیراعظم کی بہن کے کاغذاتِ نامزدگی چیلنج کردیئے

رہنما تحریک انصاف عندلیب عباس-فائل فوٹو

رہنما تحریک انصاف عندلیب عباس-فائل فوٹو

وزیراعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی کی بہن کے سینیٹ الیکشن کیلئے کاغذات نامزدگی تحریک انصاف نے چیلنج کر دیے۔

 تحریک انصاف کی رہنما عندلیب عباس نے کہا ہےکہ کاغذات نامزدگی میں اثاثوں کی تفصیلات شامل نہیں ہے۔ بیرون ملک دوروں کی تفصیلات بھی فراہم نہیں کی گئی۔پاسپورٹ کی کاپی، جیولری، گاڑی، انکم ٹیکس اور دوہری شہریت سمیت بیشتر کالم خالی ہیں۔

انہوں نے کہاکہ الیکشن کمیشن سے سعدیہ خاقان عباسی کے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کی درخواست کردی ہے۔

loading...
loading...