تبدیلی ووٹ کے ذریعے آنی چاہیئے، گولی سے نہیں: آصف زرداری

فائل فوٹو

فائل فوٹو

سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ سیاسی اتفاق رائے کا احترام نہ کرنا اور آئین سے غیرآئینی کھلواڑ سیاسی تباہی ہوگا۔

ذوالفقارعلی بھٹو کی برسی کے موقع پر اپنے پیغام میں آصف زرداری نے کہا کہ ڈکٹیٹروں نے آئین میں جو تبدیلیاں کیں انہیں 18ویں ترمیم میں ٹھیک کیا۔

انہوں نے کہا کہ جمہوریت، فرد کی آزادی اور صوبائی خودمختاری کی حفاظت کریں گے۔

پیپلز پارٹی کےشریک چیئر مین کا کہنا تھا کہ طاقت کا سرچشمہ عوام ہیں۔تبدیلی ووٹ کے ذریعے آنی چاہیئے، گولی سے نہیں۔