تابوت اور جنازے بنی گالہ سے نکلیں گے، راناثناء اللہ

File Photo

File Photo

لاہور: صوبائی وزیر قانون راناثنااللہ کا کہتے ہیں کہ تابوت اور جنازے، سپریم کورٹ سے نہیں بلکہ بنی گالہ اور لال حویلی سے نکلیں گے۔ شرجیل میمن پانچ ارب روپے کی کرپشن کرکے ملک سے بھاگ گئے تھے۔ ان کو انکوائری کا سامنا کرنا چاہیے۔

فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرقانون پنجاب رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ پاناما کیس پر مخالفین کو خواب آرہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ شرجیل میمن پر پانچ ارب روپے کی کرپشن کا الزام ہے۔ جب نیب ان پرہاتھ ڈالنے لگا توملک سے بھاگ گئے اوراب بعد اپنا کام سیدھا کرکے آئے ہیں۔ ان کوچاہیے کہ اب انکوائری کا سامنا کریں۔

رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ سندھ  میں کرپشن کی بھرمار ہے لاڑکانہ میں  سترہ ارب روپے کہاں لگادیے گئے۔ خیبر پختونخواہ میں بھی کوئی وزیر ایسا نہیں جس پر کرپشن کا الزام نہ ہو۔