بیرونِ ملک پاکستانیوں نےاثاثے کیسے بنائے، چیف جسٹس کا ازخود نوٹس

چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار-فائل فوٹو

چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار-فائل فوٹو

اسلام آباد:چیف جسٹس  آف پاکستان میاں ثاقب نثارنے بیرون ملک پاکستانیوں نے بینک اکاؤنٹس اور اثاثے بنانے سے متعلق ازخود نوٹس لے لیا۔

سپریم کورٹ میں غیر قانونی پلاٹس کو رہائشی پلاٹ میں تبدیل کرنےسے متعلق کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ بیرون ملک پڑی پاکستانیوں کی غیر قانونی رقوم ملکی اثاثہ ہے جسے واپس لانا ہے۔ بادی النظر میں ایسی رقوم غیر قانونی طریقے سے کمائی گئی اور بھیجی گئی ہے۔

چیف جسٹس ثاقب نثارنے  ایف بی آر ، ایس ای سی پی اور وزارت خزانہ سے مکمل رپورٹ طلب کرلی ۔

وزارت خارجہ، وزارت داخلہ، اسٹیٹ بینک اور ایف بی آر کو معلومات شیئر کرنے کی بھی ہدایت کی۔

loading...
loading...