بھارت کی چوہدراہٹ قبول نہیں،پاکستان نے امریکا کو بتادیا

File Photo

File Photo

واشنگٹن : امریکا میں تعینات پاکستانی سفیر اعزاز چوہدری نے کہا ہے کہ صرف حقانی نیٹ ورک امریکا کا مسئلہ نہیں،پاکستان نے باور کرایا ہے کہ پاکستان کو خطے میں بھارت کی چوہدراہٹ قبول نہیں۔

اعزاز چوہدری آج نیوز کے پروگرام روبرو میں گفتگو کررہے تھے،پاکستانی سفیر کا کہنا تھا کہ امریکا نے کوئی تحریری مطالبات نہیں دیئے، صرف حقانی نیٹ ورک امریکا کا مسئلہ نہیں ہے۔

اعزاز چوہدری نے مزید کہا کہ  بھارت کو خطے کا چوہدری بنانا قابل قبول نہیں،  پاکستان نے اپنے مطالبات امریکا سامنے رکھ دیے۔

اعزازچوہدری نے مزید کہا کہ  افغانستان میں بھارت کے کردار پر سوال اٹھایا ہے اور افغانستان میں دہشت گردوں کی پناہ گاہوں کی نشاندہی کی،لہذا افغان مہاجرین کو دہشت گردی کیلئے استعمال کیا جاتا ہے۔