بھارت نے آج انسانی حقوق کی دھجیاں بکھیر دیں: ترجمان دفتر خارجہ

فائل فوٹو

فائل فوٹو

اسلام آباد:پاکستان نے مقبوضہ کشمیر میں 17 نہتے کشمیریوں کی شہادت کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ وادی میں بھارت نے آج انسانی حقوق کی دھجیاں بکھیر دیں۔

ترجمان دفترخارجہ ڈاکٹر فیصل نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی بربریت جاری ہے۔بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں معصوم کشمیریوں کی شہادت، انسانی حقوق چارٹر مذاق بن گیا ہے۔

بھارتی فوج نے کشمیریوں کو شوپیاں اور دیالگم میں وحشیانہ انداز میں شہید کیا۔

loading...
loading...