بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر دفتر خارجہ طلب، پاکستان کا شدید احتجاج

فائل فوٹو

فائل فوٹو

اسلام آباد:دہلی میں پاکستانی سفارتکاروں اور عملے کے ارکان کو ہراساں کرنے پر پاکستان نے بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو دفتر خارجہ طلب کرلیا۔

دفتر خاجہ کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل نے بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر جے پی سنگھ کو طلب کیا اور ان پر واضح کیا کہ ہمارے باضابطہ احتجاج کے باوجود سفارتی عملے اور ان کے بچوں کے ساتھ نارواسلوک جاری ہے۔

پاکستان نےمعاملے پر شدید احتجاج ڈپٹی ہائی کمشنر کے حوالے کیا۔

loading...
loading...