بلوچستان : وزارت اعلیٰ کیلئے بی اے پی کے جام کمال کی حمایت

kamalimage

تحریک انصاف نے بلوچستان کے وزیراعلیٰ کیلئے سربراہ بلوچستان عوامی پارٹی جام کمال کی حمایت کردی۔

پی ٹی آئی رہنما جہانگیر ترین اور شاہ محمود قریشی نے پریس کانفرنس کے دوران کہا کے تمام فیصلے بلوچستان کے مفاد کو مد نظر رکھ کر کیے ہیں، بلوچستان کے وزیراعلیٰ جام کمال ہی ہوں گے۔

ادھر پنجاب میں بھی جوڑ توڑ جاری ہے اور مختلف آزاد ارکان سے پی ٹی آئی کے رابطوں کا سلسلہ جاری ہے تاکہ پنجاب میں حکومت سازی کیلئے ان کی حمایت حاصل کی جاسکے۔

loading...
loading...