بلوچستان: نامعلوم افراد کی پولیو ٹیم پر فائرنگ،ماں بیٹی شہید

فائل فوٹو

فائل فوٹو

بلوچستان میں دہشتگردوں نے کوئٹہ میں انسداد پولیو ٹیم کو نشانہ بناڈالا۔

شالکوٹ میں نا معلوم افراف کی فائرنگ سے پولیو کے قطرے پلانے والی ماں اور بیٹی شہید ہوگئے۔

نامعلوم افراد نے انسداد پولیومہم کی ٹیم پراس وقت فائرنگ کی جب سکینہ بی بی اوراس کی بیٹی رضوانہ گھرگھرجاکربچوں کوقطرے پلانے میں مصروف تھیں۔

پولیوٹیم کی سیکیورٹی پرماموراہلکار دوسری گلی میں موجود تھےجس کا وزیر داخلہ بلوچستان نے نوٹس لیا اور غفلت برتنے پرایس ایچ اوشالکوٹ کو معطل کردیا۔

loading...
loading...