بلوچستان میں بھی ایسی غربت نہیں جو سندھ میں ہے: عمران خان

فائل فوٹو

فائل فوٹو

نواب شاہ:پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کہتے ہیں بلوچستان میں بھی ایسی غربت نہیں جو سندھ میں ہے۔

نواب شاہ میں پی ٹی آئی کی ممبرسازی مہم سے خطاب میں عمران خان نے کہا کہ سندھ میں غربت کی وجہ آصف زرداری ہیں کیوں کہ انہوں نے ملک کا پیسا لوٹا۔

انہوں نے کہا کہ وہ زرداری کا مقابلہ کرنے آئے ہیں،جلد آصف زرداری بھی کہیں گے مجھے کیوں نکالا۔

پی ٹی آئی چیئر مین کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں بھی ایسی غربت نہیں جو سندھ میں ہے۔

loading...
loading...