بلاول کی عمران خان پر تنقید

File Photo

File Photo

کراچی : پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے عمران خان کی سیاست عجیب ہے، وہ کرپشن کے خلاف بات کرتے ہیں لیکن سندھ کے جس وزیراعلیٰ کو کرپشن پر نکالا گیا وہ خان صاحب کے ساتھ گھوم رہا ہے۔

میڈیا سے بات چیت میں بلاول کا کہنا تھا کہ  پی ٹی آئی اراکین نے سینیٹ میں ہمارے امیدوار کو ووٹ دیا، عمران خان مستقبل میں بھی پی پی کو ہی سپورٹ کریں گے، بلاول بھٹو نے ایم کیو ایم پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ایم کیوایم خود کچھ کرتی ہے نہ کسی اور کو کرنے دیتی ہے۔

پی پی چیئرمین کا کہنا تھا کہ عمران خان عجیب قسم کی سیاست کر رہے ہیں،جسے کرپشن پرنکالاگیا وہ عمران کیساتھ گھوم رہا ہے،عمران آئندہ بھی پیپلزپارٹی کو ہی سپورٹ کریں گے۔

پی پی رہنما کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی اراکین کے انگوٹھوں سے سیاہی خشک نہیں ہوئی، بلاول بھٹو نے کراچی کو سندھ کے سر کا تاج قراردیدیا۔

loading...
loading...