بلاول بھٹو کے قافلے پر پتھراؤ سے پیپلزپارٹی رہنما  بھی آگ بگولہ

فائل فوٹو

فائل فوٹو

کراچی:لیاری میں چیئر مین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کے قافلے پر پتھراؤ سے پیپلزپارٹی رہنما  بھی آگ بگولہ ہوگئے۔واقعے کو انتخابی مہم سبوتاژ کرنے اور کراچی کے امن کو نقصان پہنچانے کی سازش قرار دے دیا۔

پیپلز پارٹی کی سینئر رہنما شیری رحمان نے مخالفین پر انتخابی مہم سبوتاژ کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہاکہ 20 سے 25افراد کو منصوبہ بندی کے ساتھ بھیجا گیا۔

نبیل گبول نے کراچی کے امن کو تباہ کرنے کی سازش قرار دیا۔

قمرزمان کائرہ بولے ایسا ہوگا تو کوئی انتخابی مہم کیسے چلائےگا؟

انہوں نے الیکشن کمیشن سے واقعے کا نوٹس لینے کا مطالبہ کردیا۔

مولابخش چانڈیو نے ذمہ داری نگراں حکومت پر ڈالتے ہوئے کہاکہ نگراں حکومت نے بلاول کے دورے کے انتظامات کیوں نہیں کیے؟

loading...
loading...