بروقت انتخابات اولین ترجیح ہے: نگراں وزیر اعظم

فائل فوٹو

فائل فوٹو

نگراں وزیراعظم ناصرالملک کا کہنا ہے وہ صرف دو ماہ کیلئے آئے ہیں اور بروقت انتخابات ان کی اولین ترجیح ہے۔

سوات میں صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ الیکشن اپنے مقررہ وقت 25 جولائی ہی کو ہوں گے۔

نگراں کابینہ کیلئے سفارشات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی کابینہ خود منتخب کریں گے۔

نگراں وزیراعظم  نےمینگورہ قبرستان میں اپنے والدین کے قبروں پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی۔جس کے بعد علاقہ عمائدین سے ملاقاتیں کیں۔

نگراں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ  وہ سوات کے مسائل سے بخوبی آگاہ ہیں اور انہیں حل کرنے کی کوشش کریں گے۔

loading...
loading...