بدعنوانی کا جڑ سے خاتمہ اولین ترجیح ہے: چیئر مین نیب

فائل فوٹو

فائل فوٹو

کراچی:چیئرمین نیب جسٹس (ر)جاوید اقبال نے واضح کردیا ہے کہ نیب نہ تو انتقام پر یقین رکھتا ہے اور نہ ہی کسی سیاسی جماعت یا فرد سے اس کا تعلق ہے۔

کراچی میں ریجنل بیورو کے دورے میں جسٹس جاوید اقبال ریٹائرڈ نے کہا کہ بدعنوانی کا جڑ سے خاتمہ اولین ترجیح ہے۔

انہوں نے افسران سے کہا کہ شکایت کو10ماہ کے اندر منطقی انجام تک پہنچایا جائے اور تحقیقات کی بنیاد قانون، میرٹ اور شفافیت ہونی چاہیئے۔ اور کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

جسٹس(ر) جاوید کا کہنا تھا کہ نیب میرٹ، شواہد اور قانون کے مطابق بلاتفریق اپنے فرائض سرانجام دیتا رہے گا۔

loading...
loading...