ای سی پی : عام انتخابات سے متعلق شیڈول جاری

ee

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے اگلے عام انتخابات کیلئے شیڈول جاری کر دیا ہے۔ پچیس جولائی کو ہونے والے الیکشن کیلئے کاغذات نامزدگی دو جون سے چھ جون تک جمع کرائے جاسکیں گے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں سیکریٹری  بابر یعقوب کہتے ہیں کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کے بعد امیدواروں کی حتمی فہرست ستائیس جون کو شائع کی جائے گی۔

ای سی پی کے مطابق امیدواروں کے ناموں کی فہرست7جون کو شائع ہو گی۔ کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال14جون تک کی جائے گی۔ امیدواروں کی حتمی فہرست27جون کو شائع ہوگی، انتخابی نشان29جون کو الاٹ کیے جائیں گے۔

loading...
loading...