ایگزیکٹ اسکینڈل،شعیب شیخ کو سات سال کی قید کی سزا

shimage

اسلام آباد: ایگزیکٹ جعلی ڈگری اسکینڈل میں مالک شعیب شیخ اور تئیس ملازمین کو سات سال قید کی سزا سنادی گئی ۔ ایگزیکٹ کے خلاف ڈگری کیس میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے محفوظ کردہ فیصلہ سنا دیا۔

فیصلے میں ملزمان کوسات سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔

فیصلے میں سیشن جج ممتاز حسین نے جعلی ڈگری اسکینڈل میں شعیب شیخ سمیت تئیس ملازمین کو سات سال قید کی سزا سنائی ہے ۔ فیصلے میں ملزمان پر جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے۔

پہلے اسلام آباد ہائیکورٹ نے سیشن کورٹ کو دوبارہ مقدمہ سننے کے احکامات دیئے تھے اور اب شعیب شیخ پر تمام الزامات ثابت ہوگئے ہیں۔

loading...
loading...