ایون فیلڈ ریفرنس پر فیصلہ ، پی ٹی آئی کا خیر مقدم

fawadimage

احتساب عدالت کے نوازشریف کے خلاف فیصلے کو تحریک انصاف نے سراہا۔

ترجمان تحریک انصاف فواد چوہدری کہتےہیں کہ عدالتی فیصلے کے پاکستانی سیاست پر مثبت اثرات پڑیں گے،  فواد چوہدری نے کہا کہ ہمارا مفاد ہے کہ نواز شریف کو سزا ہو اور پیسے بھی واپس آئیں، پاکستان سے جو تین ہزار کروڑ باہر گئے وہ واپس کیسے آئیں گے یہ اہم ہوگا۔

ترجمان پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ پاکستان میں طاقتور لوگوں کا احتساب شروع ہوگیا ہے،یہ ابتدا ہے انتہا نہیں، نوازشریف کی سیاست ہمیشہ کیلیے ختم ہوگئی۔

loading...
loading...