این آراو کے تحت ختم  ہونیوالے مقدمات کی دوبارہ سماعت کیلئے درخواست دائر

سندھ ہائیکورٹ-فائل فوٹو

سندھ ہائیکورٹ-فائل فوٹو

کراچی:این آر او کے تحت ختم ہونے والے ہزاروں مقدمات کی دوبارہ سماعت کیلئے سندھ ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی گئی۔

درخواست گزار کے مطابق این آر او کے تحت درج مقدمات ختم کرنے سے8041 مبینہ ملزمان کو فائدہ پہنچا۔

متحدہ بانی کے خلاف 31 قتل، 11 اغوا،اور 72 لاوڈ اسپیکر ایکٹ سمیت سنگین نوعیت کے مقدمات ختم کیے گئے۔ سابق گورنر عشرت العباد، ڈاکٹر فاروق ستار، وسیم اختر، بابر غوری سمیت دیگر کے خلاف مقدمات کا بھی خاتمہ ہوا۔

درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا کہ سپریم کورٹ نے 2009 میں این آر او کو کالعدم قرار دے دیا تھالیکن اب تک متحدہ رہنماؤں کےخلاف مقدمات شروع نہیں کیے گئے۔فاروق ستار، وسیم اختر اور دیگر کے ملک سے فرار ہونے کا خدشہ ہےایم کیوایم رہنماؤں کا نام ای سی ایل میں شامل کیا گیا جائے۔بابر غوری سمیت دیگر کو انٹر پول کے ذریعے واپس لایا جائے۔

درخواست میں وفاقی و صوبائی حکومت، آئی جی سندھ اور دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔

loading...
loading...