ایم کیو ایم پاکستان سربراہ کیس: اسلام آباد ہائیکورٹ فیصلہ کل سنائے گی

فائل فوٹو

فائل فوٹو

اسلام آباد:ایم کیوایم پاکستان کے سربراہ کا فیصلہ اسلام آباد ہائیکورٹ کل سنائے گی۔

الیکشن کمیشن نے26 مارچ کو فاروق ستار کو کنوینئر کے عہدے سے ہٹاتے ہوئے خالد مقبول کو ایم کیو ایم کا سربراہ قرار دیا تھا۔

جس کے خلاف فاروق ستار نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی تھی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس عامر فاروق نے فریقین کے دلائل مکمل ہونے پر17 اپریل کو کیس کا فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

loading...
loading...