ایل اوسی پر بھارتی فائرنگ کے سبب دوخواتین سمیت تین شہری زخمی

فائل فوٹو

فائل فوٹو

راولپنڈی:بھارت کی جانب سے ایل او سی پرکی جانے والی  فائرنگ سے دو خواتین سمیت تین شہری زخمی ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج نے کنڑول لائن بٹل سیکٹر کے گاوں کھوئی رٹہ میں سویلین آبادی کو نشانہ بنایاجس کے سبب  بھارتی فائرنگ سے دو خواتین صبا آزاد اور نگینہ اقصد سمیت تین شہری زخمی ہو ئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق  پاک فوج کے جوانوں نے بھارتی فوج کو بھرپور جواب دیتے ہوئے دشمن کی توپوں کو خاموش کردیا۔

loading...
loading...