ایف سی بلوچستان کی کارروائیاں، 11مشتبہ افراد گرفتار

آئی ایس پی آر

آئی ایس پی آر

راولپنڈی:ایف سی بلوچستان نے مختلف علاقوں سے 11 مشتبہ افرادکوگرفتار کرکےموبائل سمیں اورمواصلاتی آلات برآمد کرلئے ۔

ترجمان آئی ایس پی آر کے مطابق ایف سی نے خفیہ اطلاعات پر بولان کے علاقے  میں افغان پناہ گزین کیمپ سرخاب،کانک ویلی اور مورو دریا میں کارروائیاں  کیں۔

 ترجمان کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان سے اسلحہ،گولہ بارود،بارودی سرنگیں،ڈیٹونیٹرز، موبائل کی سمیں اور مواصلاتی آلات بھی برآمد کیے۔

loading...
loading...