اگر پیپلز پارٹی چاہے تورضا ربانی موزوں امیدوار ہیں: نواز شریف

فائل فوٹو

فائل فوٹو

 اسلام آباد:نوازشریف کی زیرصدارت اسلام آباد میں  لیگی رہنماؤں کے  مشاورتی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ فی الحال ان کی جماعت اپنا امیدوار نہیں لارہی۔

اجلاس کے بعد  نواز شریف نے میڈیا  سے گفتگو میں کہاکہ اگر پیپلز پارٹی چاہے تو  رضا ربانی موزوں امیدوار ہیں۔

تاہم آصف علی زرداری نے تو دو ٹوک کہہ دیا ہے کہ وہ ایسا نہیں چاہتے۔

سعد رفیق نے پارٹی رہنماؤں کے ہمراہ ایم کیو ایم  کے دونوں دھڑوں سے بھی بات کی۔وہ پہلے خالد مقبول صدیقی کے پاس پہنچے۔

خالد مقبول صدیقی نے کہاکہ وہی فیصلہ کریں گے جو جمہوریت کیلئے بہتر ہوگا۔

بعدازاں سعد رفیق نے فاروق ستار سے بھی ملاقات کی۔فاروق ستار نے بھی کہا کہ خالد مقبول کے ساتھ مل کر فیصلہ کروں گا۔

loading...
loading...