اگرعدالت نے نااہل شخص کیخلاف فیصلہ دیدیا تو سینیٹ ٹکٹس کا کیا ہوگا؟ چیف جسٹس

چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار-فائل فوٹو

چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار-فائل فوٹو

اسلام آباد:چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار کہتے ہیں کہ اگرعدالت نے نااہل شخص کے خلاف فیصلہ دے دیا تو سینیٹ ٹکٹس کا کیا ہوگا۔

انتخابی قانون کی شق 203 کے خلاف دائر درخواستوں کے مقدمہ کی سماعت  کے دوران چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ سینیٹ الیکشن کیلئے پارٹی ٹکٹس سیاسی جماعتوں کے سربراہ جاری کر رہے  ہیں۔

مسلم لیگ ن کے وکیل سلمان اکرم راجہ پیش نہیں ہوئے جس پر چیف جسٹس نے سماعت ایک دن کیلئے ملتوی کرتے ہوئے کہاکہ سلمان اکرم راجا کوبتایا جائے کہ وہ مقدمہ کی تیاری کرکے آئیں ۔

loading...
loading...