اپوزیشن نے پی ٹی آئی کو ٹف ٹائم دینے کی ٹھان لی

fazalimage

اپوزیشن نے  پوزیشن سنبھال لی ایوان  جانے کا اعلان کردیا اور   پی ٹی آئی کو ہرمحاذ پر ٹف ٹائم دینے کی تیاری کی جارہی ہے۔

وزارت عظمیٰ کیلئے  اپوزیشن کا مشترکہ امیدوار  ن لیگ سے ہوگا۔ آل پارٹیز کانفرنس میں مشترکہ لائحہ طے کرلیا گیااور فیصلہ ہوا،  اسپیکر قومی اسمبلی کا امیدوار  پیپلزپارٹی  سے ہوگا۔

ڈپٹی اسپیکر کیلیے ایم ایم اے کا امیدوارمیدان میں لایا جائے گا ، اپوزیشن جماعتوں کا کہنا ہے کہ ایوان کے اندر اور باہر شدید احتجاج کیا جائے گا۔

 آل پارٹیز کانفرنس نے اس بات پر اتفاق کیا، کہ انتخابات جعلی اور غیر منصفانہ تھے، تمام اپوزیشن نے الیکشن پر  وائٹ پیپر جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

loading...
loading...