انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی میں پی سی بی کی مددکرناچاہتےہیں: سربراہ کرکٹ ویسٹ انڈیز

فائل فوٹو

فائل فوٹو

کرکٹ ویسٹ انڈیزکے چیف ایگزیکٹو جونی گریو کا کہنا ہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی میں پاکستان کرکٹ بورڈ کی مدد کرنا چاہتے ہیں۔

کرکٹ ویسٹ انڈیز کے چیف ایگز یکٹو جونی گریو نے ایک انٹرویو میں کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کیلئے کام کر رہا ہے۔تین ٹی ٹونٹی میچز کی یہ سیریز انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی میں مدد دے گی۔

انہوں نے کہا کہ دونوں بورڈز ایک دوسرے کو سپورٹ کرتے رہے ہیں، یہ سیریز صرف پیسہ کمانے کیلئے نہیں ہے اس کے دو رس نتائج سامنے آئیں گے۔

جونی گریونےکہا کہ ہربورڈاپنے ملک میں اپنے کراؤڈ کےسامنے کھیلنا چاہتاہے۔ویسٹ انڈین کھلاڑی بھی یہ بات سمجھتے ہیں کہ ایک عرصہ سے پاکستان میں کرکٹ نہیں ہو ئی۔وہ پی ایس ایل اور ورلڈ الیون کے ساتھ پاکستان آئے۔اس مقصد کیلئے ویسٹ انڈین کرکٹرز بھی پاکستان کو سپورٹ کرنا چاہتے ہیں۔

جونی گریو نے کہا کہ ورلڈ الیون کے خلاف سیریز نے ثابت کیا کہ پاکستان انٹرنیشنل میچز کی میزبانی کر سکتا ہے۔

loading...
loading...