امن کی خواہش کو ہماری کمزوری نہ سمجھاجائے: ترجمان پاکستان فوج

aaj

راولپنڈی:پاکستان فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور کہتے ہیں کہ پاکستان نے ہمیشہ فائر بندی کے معاہدے کی پاسداری کی ہے۔ امن کی خواہش کو ہماری کمزوری نہ سمجھا جائے۔

ترجمان پاکستان فوج نے پیر کو پریس کانفرنس میں کہا کہ  بھارت کی جانب سے 2018 میں1ہزار77سیز فائر کی خلاف ورزیاں ہوئیں۔بھارت سیز فائر کی خلاف ورزیاں اب بھی جاری رکھے ہوئے ہے۔عام شہری بھارت کی فائرنگ کا زیادہ نشانہ بنتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بھارت اور پاکستان دونوں جوہری طاقتیں ہیں۔ پاکستان نے ہمیشہ فائر بندی کے معاہدے کی پاسداری کی ہے۔امن کی خواہش کو ہماری کمزوری نہ سمجھاجائے۔

ترجمان پاکستان فوج نے مزید کہا کہ افغان قومی سلامتی کے وفد نے پاکستان کا دورہ کیا۔افغان مشیر نے آرمی چیف سے ملاقات کی۔افغان وفد کے ساتھ بہت مثبت بات چیت ہوئی۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان، افغان امن عمل کا سب سے زیادہ ہمیشہ حامی رہا ہے۔

loading...
loading...