امریکا نے پاکستان کا نام واچ لسٹ میں شامل کرلیا

usa

امریکا نے پاکستان پر مذہبی آزادی کی خلاف ورزی کا الزام عائد کرتے ہوئے  اس کا نام واچ لسٹ میں شامل کرلیا ہے۔

آج نیوز نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ نے مزہبی آزادی کی مبینہ خلاف ورزی کرنے والے ممالک کی نئی فہرست جاری کی ہے۔

مذہبی آزادی کی خلاف ورزی کرنے والے ممالک کی ان فہرست میں پاکستان کے علاوہ برما، چین، ایران، شمالی کوریا، سوڈان، سعودی عرب،اریٹیریا ترکمانستان ،تاجکستان کے ساتھ ساتھ ازبکستان کا نام شامل کیا گیا ہے۔