امریکا سے تمام ملٹری اور انٹیلی جنس تعاون معطل کرتے ہیں، وزیردفاع

فائل فوٹو

فائل فوٹو

اسلام آباد :وزیردفاع خرم دستگیر نے صاف کہہ دیا کہ امریکا سے تمام ملٹری اور انٹیلی جنس تعاون معطل کرتے ہیں۔

امریکا نے پاکستان کی قربانیاں بھلا کر پاکستان کی امداد روکی تو پاکستان نے سمجھایا کہ اتحادی ایسا نہیں کرتے جب پاکستان کی بات امریکا  کی سمجھ میں نہ آئی تو آج پاکستان نے فنڈز روکنے کا امریکا کوکرارا جواب دے دیا۔

جمعرات کو وزیردفاع خرم دستگیر نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہہ دیاکہ امریکا سے تمام ملٹری اورانٹیلی جنس تعاون معطل کردیئے۔

وزیردفاع نے کہا کہ پاکستان نے دہشتگردی کیخلاف جنگ اور قیام امن میں اپنی تمام ذمہ داریاں بخوبی نبھائی ہیں،پاکستان امن کیلئے کوششیں جاری رکھے گا۔

پاکستان کی سیاسی وعسکری قیادت کے واضح پیغام دے دیا کہ پاکستان کی اسٹریٹیجک اہمیت امریکا کیلئے بہت اہم ہے ۔