الیکشن کیلئے پی ٹی آئی کے امیدواروں کا اعلان

imranimagee

اسلام آباد: الیکشن  کے اہم میچ کیلئے کپتان نے اپنے اہم کھلاڑیوں پر مشتمل  ٹیم کا اعلان کردیا۔ پی ٹی آئی چیف عمران خان عام انتخابات میں جیت کیلئے پر عزم ہیں۔ 

ویڈیو پیغام میں عمران خان کا کہنا تھا کہ امیدواروں کا انتخاب  اہم  اور  کھٹن مرحلہ تھا۔فطری عمل ہے سب کو ٹکٹ دینا مشکل تھا ۔جن لوگوں کو ٹکٹ نہیں ملے انھیں نیا پاکستان بنانے کیلئے ساتھ چلنے کی دعوت دیتا ہوں۔

پاکستان تحریک انصاف  نے قومی اسمبلی کے ایک سو تہتر حلقوں اور صوبائی اسمبلیوں کے دو سو نوے امیدواروں کے نام جاری کردیے۔  تحریک انصاف  نے قومی اسمبلی کے173حلقوں کیلئےامیدواروں کی نامزدگی کاعمل مکمل  کرلیا  جبکہ صوبائی اسمبلیوں کے 290 امیدواروں کے نام جاری کردیے۔ کپتان نے ویڈیو پیغام میں اعلان بھی کردیا۔

پی ٹی آئی کے کھلاڑی کس نشست سے الیکشن لڑیں گے ذیل میں بیان کیا گیا ہے۔

عمران خان این اے،53، 35، 95اور131سے الیکشن لڑیں گے
شاہ محمود قریشی این اے 156 ملتان سے میدان میں اتریں گے
فواد چوہدری این اے 67 جہلم سے مقابلہ کریں گے
پرویز خٹک این اے 25 نوشہرہ سے انتخاب لڑیں گے
شفقت محمود این اے 130 لاہور سے میدان میں اتریں گے

پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے خیبر پختونخوا میں صوبائی اسمبلی کے 81 امیدواروں کو ٹکٹس جاری کردیئے گئے ہیں جبکہ سندھ کے فی الحال 21 حلقوں کیلئے امیدواروں کی نامزدگیوں کا اعلان کیا گیا ہے۔

بلوچستان اسمبلی کے 23 حلقوں کیلئے امیدواروں کا اعلان بھی کردیا گیا جبکہ  پنجاب کے 165 حلقوں کیلئے پارٹی ٹکٹس جاری کیے گئے ہیں۔

loading...
loading...