الیکشن کمیشن کا لاہورہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف سپریم کورٹ جانے کا اعلان

 فائل فوٹو

فائل فوٹو

اسلام آباد:الیکشن کمیشن نے کاغذات نامزدگی سے متعلق لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف سپریم کورٹ جانے کا اعلان کردیا۔

ہفتے کو لاہورہائیکورٹ کے فیصلوں کے بعد پیدا ہونے والی صورت حال پر غور کیلئے الیکشن کمیشن کا اہم اجلاس ہوا ۔

اجلاس کےبعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے ایڈیشنل سیکریٹری الیکشن کمیشن اختر نذیر کا کہنا تھا کہ عام انتخابات کا انعقاد 25 جولائی کو ہی ہوگا، الیکشن کمیشن نے لاہوراور بلوچستان کورٹ کے فیصلوں کیخلاف سپریم کورٹ جانے کافیصلہ کیا ہے اور ریٹرننگ افسران کو 3 اور 4 جون تک کاغذات نامزدگی وصول نہ کرنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔

ایڈیشنل سیکرٹری الیکشن کمیشن کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن نے افسران کی تقرریوں اور تعیناتیوں پر تمام صوبائی حکومتوں سے وضاحت بھی طلب کر لی ہے، الیکشن اپنی مقرری تاریخ 25 جولائی کو ہی ہوں  گے الیکشن کمیشن پولنگ تاریخ کے علاوہ انتخابی شیڈول میں تبدیلی کا اختیار رکھتا ہے۔

loading...
loading...