الیکشن کمیشن نے ہارس ٹریڈنگ کا الزام لگانیوالے تمام افراد کو 14 مارچ کو طلب کرلیا

فائل فوٹو

فائل فوٹو

اسلام آباد:الیکشن کمیشن نے سینیٹ  الیکشن  میں ہارس ٹریڈنگ کا الزام لگانے والے تمام افراد کو14 مارچ کو طلب کرلیا۔

سینیٹ الیکشن میں ہارس ٹریڈنگ کے الزامات پرالیکشن کمیشن نے حرکت میں آتے ہوئےالزامات لگانے والے سیاستدانوں کو 14 مارچ کو بلالیا۔ساتھ ہی ہارس ٹریڈنگ کے ثبوت لانے کی بھی ہدایت کردی۔

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے دعویٰ کیا تھاکہ اُنہیں رقم دینےوالے کا تو پتا ہے لیکن لینے والے کا علم نہیں۔

حکمراں جماعت کے قائد نواز شریف بھی سینیٹ میں ووٹوں کی خرید و فروخت سے پریشان نظر آئے۔

سراج الحق نے اسے پیسوں کا سلیکشن قرار دیا تو فاروق ستار نے پیپلزپارٹی پر براہ راست الزام عائد کیا۔

پیپلزپارٹی کے سوا تقریبا تمام جماعتیں ہی سینیٹ میں ووٹوں کی خریدوفروخت کا الزام لگاتی نظر آئیں لیکن کیا اس کے ثبوت بھی پیش کیے جائیں گے اس کا پتا تو14 مارچ کو ہی پتا چلے گا۔

loading...
loading...