الیکشن کمیشن نے چکوال میں نواز شریف کے خطاب کا نوٹس لےلیا

فائل فوٹو

فائل فوٹو

اسلام آباد:الیکشن کمیشن نے چکوال میں نواز شریف کے خطاب کا نوٹس لے لیا ہے۔

ضابطہ اخلاق کے مطابق  الیکشن سے 48 گھنٹے پہلے انتخابی مہم ختم کردی جاتی ہے۔ اس کے بعد کوئی بھی سیاسی اجتماع ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ہوتا ہے۔

 نواز شریف کے خطاب سے تحریک انصاف کے رہنما سیخ پا ہوگئے۔

فواد چوہدری نے ٹوئٹ کیا کہ کیا الیکشن کمیشن کو لاڈلے کی قانون شکنی پر اعتراض نہیں؟ عمران خان کچھ نہ بھی کریں تو نوٹس موصول ہوجاتا ہے۔

loading...
loading...