الیکشن کمیشن نے ترمیم شدہ انتخابی شیڈول جاری کر دیا

electionpk

اسلام آباد:سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد الیکشن کمیشن نے ترمیم شدہ انتخابی شیڈول جاری کر دیا۔

امیدواروں کے  کاغذات نامزدگی چار جون سے آٹھ جون تک جمع کرائے جا سکیں گے  ۔ الیکشن کمیشن نامزد امیدواروں کی فہرست بھی آٹھ جون کو ہی جاری کرے گا۔

الیکشن کمیشن نے وضاحت کی ہے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے علاوہ انتخابی شیڈول میں  کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔

انتخابات سے متعلق دیگر تمام امور الیکشن کمیشن کے پہلے سے جاری کردہ شیڈول کے مطابق ہی مکمل کیے جائیں گے اورپولنگ پچیس جولائی کو ہی ہو گی ۔

loading...
loading...